BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 May, 2008, 02:42 GMT 07:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
انسانی جنین پر تحقیق کی اجازت
 
انسانی جنین
قانون کے حامیوں کا خیال ہے کہ مخلوط النسل جنین پر تحقیق سے الزائمر اور پارکنسن کا علاج ڈھونڈنے میں مدد ملے گی
برطانیہ میں پارلیمان کے ارکان نے ایسے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے کر انسانی جنین کے وسیع تر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ انسانی جنین اپنی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں سائنسی تحقیق کے لیے استعمال ہوں گے۔

اس تبدیلیوں کی وزیر اعظم گورڈن براؤن اور حزب اختلاف کے رہنما ڈیوڈ کیمرن دونوں نے حمایت کی جبکہ کابینہ کے تین کیتھولک وزراء نے قانون میں اس تبدیلی کی محالفت کی۔ ارکان پارلیمان کو ان متنازعہ قوانین کے لیے اپننے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔

برطانوی پارلیمان نے سائنسدانوں کو اجازت دے دی کہ وہ انسانوں اور حیوانوں کے مشترکہ مخلوط النسل جنین کی مدد سے سٹیم سیل پر تحقیق کریں جو ایسے غیر متشکل خلیے ہوتے ہیں جن سے مخصوص خلیے تشکیل پاتے ہیں۔ اس عمل میں انسانی خلیوں کے تخم کو جانوروں کے انڈوں میں داخل کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں بننے والے جنین کو چودہ روز تک رکھا جائےگا۔

وزیر صحت نے کہا کہ اس مخلوط النسل جنین کو عورت یا کسی جانور میں داخل نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ جنین ایک مکمل انسان کا خاکہ ہوتا ہے اور جانوروں کے ساتھ ہمارا ملاپ نہیں ہونا چاہیے۔

پارلیمان نے ایسے جنین کی تخلیق کی بھی اجازت دے دی جن کو بنانے کا مقصد ان کے بڑے بہن یا بھائی کو لاحق کسی خطرناک مرض کا علاج کرنا ہوگا۔ یہ خصوصی بہن بھائی دراصل ایسے جنین ہوں گے جو جینیاتی طور پر اپنے بہن بھائیوں سے مطابقت رکھیں گے اور ان کے علاج میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ان قوانین کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ سائنسی تحقیق انسانی زندگی کی تکریم کے منافی ہے۔ قانون کے حامیوں کا خیال ہے کہ مخلوط النسل جنین پر تحقیق سے الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں کا علاج ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔

 
 
اسی بارے میں
انسانی جنین بنانے کی درخواست
28 September, 2004 | نیٹ سائنس
جنین کی کلوننگ کا ارادہ ترک
18 November, 2007 | نیٹ سائنس
جنین سے متعلق متنازعہ قانون
26 March, 2004 | نیٹ سائنس
کلوننگ سے تیس انسانی جنین تیار
12 February, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد