|
درختوں کی کٹائی روکی جائے:چارلس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شہزادہ چارلس کا کہنا ہے کہ دنیا کے بارانی جنگلات میں درختوں کی کٹائی روکنا تبدیل ہوتے موسمی حالات پر قابو پانے کا بہترین حل
ہے۔
انہوں نے ایسے نظام کو مرتب کرنے پر زور دیا جس سے غریب ممالک کو درخت گرانے سے روکنے کے لیے رقم مہیا کی جائے۔ بی بی سی کے ’ٹوڈے‘ پروگرام میں شہزادہ چارلس نے کہا کہ جنگلات زمین کا ائیر کنڈیشننگ نظام ہے۔ دنیا کے جنگلات اپنی لکڑی اور مٹی میں کاربن جمع کرتے ہیں۔ لیکن یہ درخت کاٹے جا رہے ہیں لکڑی کے لیے، غذا اور بائیو فیول کے لیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کاربن ماحول میں جا ملتی ہے جس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔ موسمی تبدیلی کے معاشی پہلوؤں پر سٹرن ریویو نے دو ہزار چھ میں کہا تھا کہ جنگلات کی کٹائی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ شہزادہ چارلس نے بارانی جنگلات کے بارے میں کہا ’آپ یہ سوچیں کہ یہ بیس ملین ٹن نمی روزانہ ہوا میں چھوڑتے ہیں اور بڑے پیمانے
پر کاربن کو بھی جذب کرتے ہیں، تو ظاہر ہے یہ بہت اہم ہیں اور بارش کا بھی سبب بنتے ہیں جس کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا راستہ نکالنا بہت اہم ہے کہ یہ ممالک جنگلات ختم نہ کریں۔ شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ رین فارسٹ ان علاقوں میں ہیں جہاں پر دنیا کے غریب ترین افراد میں سے چودہ سو ملین رہتے ہیں۔ اور وہ ان جنگلات ہی کو استعمال کر کے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ یہ جنگلات تباہ نہ ہوں لیکن ابھی تو ان جنگلات کو تباہ کرنا ہی ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔‘ شہزادہ چارلس نے حکومتوں، بڑی کاروباری کمپنیوں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ درختوں کی کٹائی بند کرنے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ کمپنیاں اس امر میں مدد کریں۔ ’درختوں کی کٹائی روکنا موسمی تبدیلی کے خلاف جنگ میں بہت مؤثر ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر درختوں کی کٹائی کو نہ روکا گیا تو خشک سالی اور فاقہ کشی میں مزید اضافہ ہو گا۔ بی بی سی کے ماحولیاتی ماہر راجر ہیرابن کا کہنا ہے کہ شہزادہ چارلس کے تاثرات کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں
ایمیزن، انسان اور فطرت کا مستقبل03 May, 2008 | نیٹ سائنس
بڑھتی ہوئی حرارت کا کیا ہوگا؟07 April, 2008 | نیٹ سائنس
موسم میں ڈرامائی تبدیلیاں ہوں گی05 February, 2008 | نیٹ سائنس
زمین کی ویرانی بڑھنے کا خدشہ28 June, 2007 | نیٹ سائنس
موسم تیزی سے بدل رہے ہیں01 September, 2006 | نیٹ سائنس
گلوبل وارمنگ سے زیادہ تباہ کاریاں15 August, 2006 | نیٹ سائنس
جنگلات کی تباہی، شدید قحط کاخطرہ16 April, 2006 | نیٹ سائنس
چھانگا مانگا کو بچانے کا منصوبہ25 June, 2004 | نیٹ سائنس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||