BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 25 April, 2008, 07:03 GMT 12:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ملیریا سے اموات کم کرنے کی کوشش
 
مچھر
ملیریا پر قابو پانے کے لیے اس سے پہلے بھی کوششیں کی گئی ہیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوئی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملیریا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ملیریا سے اموات کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ہر سال ملیریا سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوتے ہیں اور ان میں سے نوّے فیصد ہلاکتیں افریقہ میں ہوتی ہیں۔ اس کےعلاوہ ہر تیس سیکنڈ میں ایک بچہ اس بیماری کا شکار ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً پچاس کروڑ لوگ ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔

بان کی مون نے کہا کہ سن دو ہزار دس تک پورے افریقہ میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملیریا قابل علاج ہے اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی ممکن ہے۔

بان کی مون نے ملیریا سے بچاؤ کی کوششوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ میں سن دو ہزار دس تک تمام لوگوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کے لیے گھروں میں سپرے اور مچھردانیوں کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ملیریا پر قابو پانے کے لیے اس سے پہلے بھی کوششیں کی گئی ہیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوئیں۔ انیس سو اٹھانوے میں ایک پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کے تحت سن دو ہزار دس تک ملیریا سے اموات کا خاتمہ ہونا چاہیے تھا لیکن اس دوران ان میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملیریا اور دوسری بیماریوں کو کنٹرول کرنا اقوام متحدہ کے ملینیم ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کے مقاصد میں سن دو ہزار پندرہ تک غربت کا خاتمہ اور بہتر معیار زندگی شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
مینڈکوں سے مچھر بھگانے کی دوا
22 February, 2006 | نیٹ سائنس
مچھرشکار کیسے ڈھونڈتے ہیں؟
24 March, 2007 | نیٹ سائنس
ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
09 August, 2007 | نیٹ سائنس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد