|
چائے،کافی، شوگر مریضوں کو خطرہ
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چائے، کافی یا سافٹ ڈرنکس ان لوگوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔
ایک تازہ تحقیق کے مطابق چائے یا کافی میں شامل کیفین سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے لیکن خطرہ ان لوگوں کو زیادہ ہے جن کے جسم میں انسولین بنتی تو ہے لیکن شکر کی مقدار قابو میں نہیں رہتی۔ (اس قسم کی ذیابیطس کو ٹائپ 2 کہا جاتا ہے)۔ امریکی ماہرین کی یہ ریسرچ ذیابیطس کئیر نامی سائسنی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق ایک دن میں چار کپ کافی کے برار کیفین کی گولیاں لینے سے خون میں شکر کی مقدار آٹھ فیصد بڑھ جاتی ہے۔ لیکن برطانوی ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں کوئی مشورہ دینے کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس رسرچ میں جن دس لوگوں نے حصہ لیا ان کی جلد کے نیچے ایک بہت چھوٹا سا گلوکوز مانیٹر لگایا گیا تھا تاکہ ان کے خون میں شکر کی
مقدار کو جانچا جاسکے۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ ماہرین کیفین کے اثر پر بہتر گھنٹوں تک نظر رکھ سکیں اور اس دوران ریسرچ میں حصہ لینے والے لوگ اپنی زندگی کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہ کریں۔ اس سے پہلے ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیفین سے انسولین کا اثر کم ہوتا ہے۔ انسولن ہی وہ ہارمون ہے جو قدرتی طور پر جسم میں بنتا ہے اور شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اگر انسولین بننا بند ہو جائے یا بے اثر ہو جائے تو ذیابیطس کی شکایت ہوتی ہے۔ یہ ریسرچ ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سکول میں کی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جیمس لین کے مطابق صحت مند لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر لین اب ایک نئی ریسرچ کی تیاری کر رہے ہیں جس کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا کیفین کا استعمال بالکل بند کرنے سے خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ |
اسی بارے میں
کافی اسقاطِ حمل کا خطرہ بڑھاتی ہے 21 January, 2008 | نیٹ سائنس
چینی چائے یرقان بھگائے04 January, 2004 | نیٹ سائنس
چائے یاداشت بڑھائے27 October, 2004 | نیٹ سائنس
چائے کے فوائد ’مبالغہ‘ ہیں27 September, 2007 | نیٹ سائنس
ذیابیطس: مریضوں کے لیےخوشخبری28 January, 2006 | نیٹ سائنس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||