|
یوٹیوب پر شاہی خاندان کا چینل
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کا شاہی خاندان دنیا کا پہلا شاہی خاندان ہے جو معروف وڈیو ویب سائٹ یو ٹیوب پر اپنا باقاعدہ چینل شروع کر رہا ہے۔ کرسمس
کے موقع یوٹیوب اور برطانوی ٹی وی چینلوں پر بیک وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی تقریر نشر کی جائے گی۔
یوٹیوب پر برطانوی شاہی خاندان کے چینل پر نئے اور پرانے نشری مواد دکھائے جائیں گے۔ مثلاً 1953 میں ملکہ الزبتھ کے جشنِ تاج پوشی کے موقع پر فلم بند کیے جانے والے مناظر کی فوٹیج بھی دکھائی جائے گی جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے شاہی خاندان کی دنیا بھر کے نوجوان ناظرین تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ تاہم بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ انہیں کڑے مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یوٹیوب کے صارفین ہر منٹ کے دوران ویب سائٹ پر آٹھ گھنٹے کی وڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ملکہ کے بیٹے ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو کا کہنا ہے کہ ہر سال پچیس دسمبر کو کرسمس کے موقع پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر کو ملکہ بعض اوقات اکیلے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔ پرنس اینڈریو کے مطابق سینڈریگم میں شاہی خاندان کے افراد جب ٹی وی کے گرد جمع ہو کر ان کی تقریر دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ملکہ کبھی کبھار کمرے سے باہر چلی جاتی ہیں۔ آئی ٹی وی کے ’لائٹس، کیمرہ، دی کوئن‘ نامی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرنس اینڈریو نے بتایا کہ وہ اس بات کا جائزہ لیتی ہیں کہ جو پیغام وہ دینا چاہتی تھیں کیا وہ لفظوں میں اسی طرح بیان کر سکی ہیں۔ آئی ٹی وی نے یہ پروگرام ملکہ کے کرسمس پیغامات کے پچاس سال مکمل ہونے کے سلسلے میں تیار کیا ہے۔ |
اسی بارے میں
ملکہ برطانیہ امریکہ کے دورے پر04 May, 2007 | آس پاس
دہشت گردی سے اکٹھے نمٹیں:ملکہ31 October, 2007 | آس پاس
ملکہ شادی میں شامل نہیں ہونگی۔23 February, 2005 | آس پاس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||