BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 October, 2007, 22:36 GMT 03:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پہلا ملائیشیائی خلائی سفر پر روانہ
 
خلاباز جمعہ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچیں گے
قزاقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے بدھ کو ایک روسی خلائی جہاز کے ذریعے ملائیشیا کے پہلے خلاباز اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی پہلی خاتون کماندار اپنے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا کے خلاباز شیخ مظفر شکور وہ پہلے مسلمان ہیں جو ماہِ رمضان میں خلاء میں گئے ہیں۔ وہ خلائی سٹیشن پر جمعہ کو پہنچیں گے اور وہاں نو دن گزاریں گے جس دوران وہ عید کا تہوار بھی اپنے ساتھی خلابازوں کے ساتھ منائیں گے۔

اس سفر پر ان کے ساتھ امریکی خاتون خلاباز پیگی وٹسن اور روسی خلانورد یوری میلنچنکو بھی گئے ہیں۔ پیگی وٹسن خلائی سٹیشن کی پہلی خاتون کمانڈر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور وہ اور ان کے ساتھی روسی خلاباز چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر قیام کریں گے۔

شیخ مظفر شکور کے خلائی سفر پر روانگی کے موقع پر ان کے آبائی ملک میں جوش و خروش دیکھنے آیا اور ملائیشیا کے وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی نے کوالالمپور میں ایک خصوصی تقریب میں ایک ہزار طلباء کے ہمراہ یہ منظر دیکھا۔

ملائیشیا کے علماء نے خلاء میں دینی فرائض سرانجام دینے کے حوالے سے شیخ مظفر کے لیے خصوصی ہدایت نامہ تیار کیا ہے جس کے تحت وہ وضو کے لیے ایک گیلا تولیہ استعمال کریں گے اور بے وزنی کی کیفیت کی بناء پر نہ تو انہیں قبلہ رخ ہونا پڑے گا اور نہ رکوع و سجود کرنا ہوں گے۔اوقاتِ نماز سے متعلق مخمصہ دور کرنے کے لیے شیخ مظفر شکور قازقستان کے معیاری وقت کو مدِ نظر رکھیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
خلائی طیارہ ’انڈیور‘ روانہ
09 August, 2007 | نیٹ سائنس
سن دو ہزار سات کا پہلا مِشن
09 June, 2007 | نیٹ سائنس
پہلی خاتون خلائی سیاح
18 September, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد