BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 March, 2007, 09:20 GMT 14:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وکی پیڈیا کا جعلی پروفیسر ریٹائر
 
وکی پیڈیا کا جعلی پروفیسر
رضاکار ویب سائٹ کے ہزاروں مضامین لکھتے اور مرتب کرتے ہیں
انٹرنیٹ ویب سائٹ وکی پیڈیا ایک تنازعے کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس کا ایک نامور ایڈیٹرغلط شناخت اور پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری کے تحت کام کرتے رہے ہیں۔

ویب سائٹ پر اس ایڈیٹر کا نام ایس جے بتایا تھا جوخود کو ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں دینیات کا پروفیسر ظاہر کرتے رہے لیکن اصل میں وہ ریاستِ کنٹکی سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ طالبعلم ریان جارڈن ہیں۔ وہ اب ویب سائٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

وکی پیڈیا ہر ایک کو دستیاب ہونے والا انسائیکلو پیڈیا ہے جو دنیا بھر میں موجود رضا کاروں کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

ایس جے کے نام سے ریان جارڈن نہ صرف مضامین مرتب کر تے تھے بلکہ انکو یہ اختیار بھی حاصل تھا کہ وہ مصنفین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے بطور ثالث کردار ادا کر یں اور ویب سائٹ کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ بھی کر یں۔

انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والے اپنی تفصیلات میں انھوں نے کہا کہ وہ انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ لیول پر مذہبی نظریات کی درس وتدریس کا کام کرتے ہیں اور جولائی دو ہزار چھ میں ایک انگریزی اخبار نیویار کرکے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے’ دینیات کے پروفیسر، کے طور پرخود کو متعارف کرایا تھا۔

انکی حقیقی شناخت گزشتہ ہفتے اس وقت سامنے آئی جب میگزین نے اپنے ایک اداریے میں دھوکہ دہی کا ذکر کیا۔

اداریے میں کہا گیا تھا کہ ’ اشاعت کے دوران نہ ہم اور نہ ہی وکی پیڈیاایس جے کے اصلی نام کو جانتے تھے۔،

اخبار میں کہا گیا ہے کہ ایس جے نے ان سے کہا کہ انہوں نے اپنی شناخت اس لیے چھپا کے رکھی تھی کیونکہ انہیں ’ ان لوگوں کی طرف سے تادیبی کارروائی کا ڈر تھا جنکے خلاف انہوں نے آن لائن فیصلے صادر کئے تھے۔،

وکی پیڈیا کے شریک بانی جمی ویلز نے تین مارچ کو ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ جارڈن اس بارے میں معذرت خواہ ہیں تاہم وکی پیڈیا ’ اعتماد اور صبرو برداشت کے دو ستونوں پر کھڑا ہے۔،

’ میری طرف سے معافی دینے کے باوجود مجھے امید ہے کہ وہ استعفی دینے سے متعلق میری درخواست قبول کرلیں گے کیونکہ معافی ہو یا نہیں مگراب ان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ مزید ان عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔،

اگلے ہی دن جارڈن نے ویب سائٹ سے اپنے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ وہ لوگ جنہوں نےگزشتہ کئی دنوں سے اپنی توانائی میری دفاع یا مذمت کرنے میں صرف کی ہے وہ اب اس کو وکی پیڈیا کی بہتری کے لئے استعمال میں لائیں گے۔،

 
 
اسی بارے میں
مائیکرو سافٹ کو تاریخی جرمانہ
23 February, 2007 | نیٹ سائنس
ویب ٹو: میڈیا برائے عوام
15 February, 2007 | نیٹ سائنس
’ڈیٹ‘ کی وجہ سے پکڑے گئے
31 January, 2004 | نیٹ سائنس
گوگل کی فیس پرمبنی نئی سروس
22 February, 2007 | نیٹ سائنس
سال 2006 کی شخصیت: ’آپ‘
17 December, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد