BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 04:24 GMT 09:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مائیکرو سافٹ کو تاریخی جرمانہ
 
الکاٹیل لوسنٹ
الکاٹیل کا موقف تھا کہ ایم پی تھری ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق صرف اسے حاصل ہے
کمپیوٹر سافٹ ویئر کے مشہور ادارے مائیکرو سافٹ کو ایک امریکی عدالت نے موسیقی کی 3 - MP ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کرنے پر ایک ارب باون کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کو جرمانے کی یہ رقم فون بنانے والی فرانسیسی کمپنی الکاٹیل لوسنٹ کو ادا کرنا ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نوعیت کا یہ اب تک سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

سان ڈیاگو کی ایک عدالت میں دائر مقدمے میں الکاٹیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مائیکرو سافٹ آواز کو ایم پی تھری فائیلز میں تبدیل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کر رہا ہے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے حقوق صرف الکاٹیل حاصل ہیں۔

مائیکروسافٹ نے عدالتی فیصلے کو قانون اور حقائق کے بر عکس قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایم

کئی اداروں کا خطرہ
 اس فیصلے سے الکاٹیل کو سینکڑوں اداروں پر مقدمات قائم کرنے کو موقع مل جائے گا
 
ٹام برٹ
پی تھری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اس نے جرمنی کی ایک کمپنی سے سولہ ملین ڈالر کے عوض لائسنس حاصل کر رکھا ہے۔

ادھر الکاٹیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے خوش ہے۔ الکاٹیل لوسنٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا ’ہم نے اپنے موقف کے حق میں مضبوط دلائل پیش کیے‘۔

مائیکروسافٹ کے وکیل ٹام برٹ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے الکاٹیل کو ایسے سینکڑوں اداروں پر مقدمات قائم کرنے کا موقع مل جائے گا جنہوں نے ان کی طرح جرمن فرم سے ایم پی تھری ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حقوق خرید کیے ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
ایم پی تھری سے بہرے پن کا خطرہ
05 September, 2006 | نیٹ سائنس
سافٹ ویئر پیٹنٹ کا بل مسترد
06 July, 2005 | نیٹ سائنس
کازا پر بڑی کمپنیوں کا مقدمہ
30 November, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد