|
شناخت چوروں کے خلاف کارروائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکرو سافٹ یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں موجود شناخت کی چوری کے جرم میں ملوث سو سے زیادہ’فشنگ گینگ‘ کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر رہی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے مارچ کے آخر تک ترپّن مقدمات کا آغاز ہو جائےگا اور جون کے آخر تک دائر کردہ مقدمات کی تعداد سو تک پہنچ جائے گی۔ ’فشنگ‘ گروہ کے اراکین ای میل کے ذریعے آپ سے مختلف بنکوں کی ویب سائٹوں کی جعلی نقول پر آپ کی ذاتی معلومات اور پاس ورڈ درج کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برطانیہ میں اس قسم کی ویب سائٹ چلانے والےگروہوں کی تعداد سات تک ہے۔ برطانیہ میں کمپنی کے قومی ٹیکنالوجی افسر جیری فشنڈن کا کہنا ہے کہ ’یہ مخصوص کارروائی ان افراد کے خلاف ہے جن کی نشاندہی’فشنگ گینگ‘ کے پشت پناہ کے طور پر ہوئی ہے‘۔ جیری فشنڈن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برس کے دوران’فشنگ‘ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور سنہ 2005 کے آخر تک انٹرنیٹ پر سات ہزار سے زائد ایسی جعلی ویب سائٹیں موجود تھیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار ویب سائٹوں کا یہ مطلب نہیں کہ اس کام میں سات ہزار گروہ ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر ویب سائٹوں کے مالک چند گروہ ہی ہیں۔ ’فشنگ سائٹ‘ چلانے کا کام زیادہ تر منظم جرائم پیشہ گروہ ہی کرتے ہیں جو چند دن تک ایک فرضی ویب سائٹ چلا کر تحقیقی اداروں کے پہنچنے یا سائٹ بند ہونے سے قبل ہی دوسری سائٹ پر چلے جاتے ہیں۔ جیری فشنڈن کے مطابق یہ فشنگ گینگ مختلف طریقوں سے پیسہ بناتے ہیں۔ کچھ لاگ ان معلومات کی مدد سے سیدھے اکاؤنٹ سے ہی پیسے نکالتے ہیں تو کچھ یہ معلومات دیگر گروہوں کو فروخت کر کے رقم کماتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل تک فشنگ ای میلز کی نشاندہی نہایت آسان تھی کیونکہ ان ای میلوں میں بہت سی غلطیاں ہوتی تھیں اور یہ ویب سائٹیں بھی اصل نہیں لگتی تھیں لیکن اب جب تک صارف یہ نہ جانتا ہو کہ ایک ای میل پیغام میں کیا تلاش کرنا ہے یا اس کے براؤزر پر جعلی ویب سائٹوں کی نشاندہی کرنے کی سہولت نہ ہو، اس کا ان لوگوں کے ہتھے چڑھنا عین ممکن ہے۔ یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں مائیکروسافٹ کی یہ تازہ کارروائی امریکہ میں کمپنی کی جانب سے مشتبہ فشنگ گروہوں کے خلاف دائر کردہ ان 117 مقدمات کے بعد شروع ہوئی ہے جن کے نتیجے میں 4700 فشنگ ویب سائٹیں بند کی گئی ہیں۔ | اسی بارے میں بچےاور فحاشی: سائٹس نشانہ17 March, 2006 | نیٹ سائنس موبائل صارف کی نگرانی نہایت آسان26 February, 2006 | نیٹ سائنس غیرقانونی استعمال پر کارروائی26 January, 2005 | نیٹ سائنس امریکہ: کریڈٹ کارڈز کوخطرہ19 June, 2005 | نیٹ سائنس مائیکروسوفٹ کو نئے’ڈیجیٹل چیلنج‘ کا سامنا16 May, 2005 | نیٹ سائنس 2004: سائبر جرائم میں بےتحاشہ اضافہ29 December, 2004 | نیٹ سائنس برازیل: ہیکنگ کا عالمی’چیمپیئن‘15 September, 2004 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ چوری کے خلاف چھاپے23 April, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||