بغیر راکٹ سائنس کے خلاء کےکنارے تک اڑان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 28 جنوری 2012 ,‭ 17:27 GMT 22:27 PST

ایک ایسے وقت میں جبکہ امریکہ خلاء میں اپنے انسانی مشن میں کمی کررہا ہے، کینیڈا کے دو طلبہ نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ خلاء کے کنارے تک اڑنے کے لیے ہمیشہ کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ان طلبہ کے نام میتھو ہو اور اسد محمد ہیں جو سکول میں پڑھتے ہیں۔ ان دونوں نے انسان نما ایک چھوٹے کھلونے اور کیمرے کو بادلوں سے اوپر پہنچانے کے لیے ایک ایسی شے کا استعمال کیا جو بچوں میں بہت مقبول ہے۔

ان بچوں نے ایک گتے کے ڈبے پر کیمرہ اور کینیڈا کا جھنڈا تھامے ہوئے ایک انسان نما چھوٹے کھلونے کو نصب کیا اور پھر اس ڈبے کو ایک بڑے غبارے سے منسلک کرکے اسے ہوا میں چھوڑ دیا۔

اس غبارے نے فضاء میں اندازاً چوبیس کلومیٹر تک سفر کیا اور اسکے بعد غبارہ پھٹ گیا لیکن ان بچوں نے چونکہ گتے کے ڈبے پر ہی ایک چھوٹا پیرا شوٹ نصب کردیا تھا اس لیے کیمرے کی فلم اور کھلونا حفاظت سے زمین پر اتر آیا۔

اگرچہ اسکا نزول اس جگہ سے سو کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر زمین پر ہوا جہاں سے اسے فضاء میں چھوڑا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بچوں نے جی پی ایس آلے کی مدد سے گتے پر نصب کھلونے اور کیمرے کو ڈھونڈ بھی نکالا۔

اب اس حیرت انگیز تجربے میں کیمرے نے کرہ ارض کے ماحول کی جو فلم بنائی ہے وہ انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔