bbc.co.uk navigation

موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس فیصلہ کن

آخری وقت اشاعت:  پير 12 دسمبر 2011 ,‭ 01:53 GMT 06:53 PST
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس کے اختتام پر یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک پر لازم کیا جائے گا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

جنوبی افریقہ میں منعقد کی جانے والی اس عالمی کانفرنس کے معاہدے کے تحت تمام ممالک پر آلودگی پھیلانے کے متعلق قانونی طور پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تاہم تمام ممالک پر اس معاہدے کے نافذ ہونے کے متعلق بات چیت اگلے سال سے شروع ہو گی اور دو ہزار پندرہ تک جاری رہے گی جبکہ سنہ دو ہزار بیس میں یہ معاہدہ نافذ العمل ہو گا۔

کانفرنس کے دوران غریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے امداد فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا لیکن یہ نہیں طے پایا کہ امدادی رقم کا انتظام کہاں سے اور کیسے ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ کانفرنس اپنے طے شدہ وقت کے اختتام کے چھتیس گھنٹے بعد بھی جاری رہی کیونکہ بھارت اور یورپی یونین آپس میں عالمی معاہدے پر متفق نہیں ہو پا رہے تھے۔

بھارت کا موئقف تھا کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس معاہدے کہ تحت اسے موسمیاتی تبدیلی کے متعلق قانونی طور پر پابند کیا جائے۔ تاہم آخر میں برازیل کے ایک سفیر نے یہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت ایک قانونی طاقت ہونی چاہیے جس پر سب متفق ہو گئے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔