Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 7 november, 2009, 10:51 GMT 15:51 PST

رحم میں ہی مادری زبان

فائل فوٹو

بچے مادر رحم میں ہی والدین کے تلفظ کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

جرمنی میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بچے رحمِ مادر میں ہی اپنے والدین کی زبان کے تلفظ کو سیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور رونے میں وہ اپنے والدین کے تلفظ کو ہی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سائنس دانوں نے اس کے لیے ساٹھ بچوں پر ریسرچ کیا ہے جو جرمن اور فرنچ خاندانوں میں پیدا ہوئے تھے۔ پیدائش کے بعد فرنچ نسل کے بچے ذرا اونچے لہجہ میں روئے جبکہ جرمن نسل کے بچوں میں لہجہ حسب معول نیچا تھا۔

اس ریسرچ کی قیادت ورزبرگ یونیورسٹی کی کیتھلین ورمک نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے '' اس سٹڈی کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ نوزائیدہ بچے نا صرف مختلف طرح کا رو سکتے اور سر پیدا کر سکتے ہیں بلکہ وہ اس لہجہ میں سر نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں جسے انہوں نے رحمِ مادر میں رہتے ہوئے سنا ہے۔ پرانے فرسودہ خیالات کے برعکس ہے یہ ریسرچ اس بات کا حامی ہے کہ انسانی بچے اپنی مادری زبان میں روتے ہیں ۔''

ڈاکٹر ورمک کی ٹیم نے جن بچوں پر ریسرچ کیا ہے وہ تین سے پانچ دن کے درمیان کے تھے۔

محترمہ ورمک کے مطابق '' نوزائدہ بچے اپنے والدین کی نقل کرنے پر بہت زیادہ مائل ہوتے ہیں تاکہ وہ ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کر کے آپسی بندھن کو مزید مضبوط کرسکیں۔''

ان کا کہنا ہے کہ چونکہ بچوں میں ان کی ماں کے سروں کا خاکہ ہی ایک ایسا پہلو ہے جس کی وہ نقل کر سکیں اسی لیے شاید وہ ابتداء سے ہی ایسا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ریسرچ کے ذریعے یہ بات پہلے سے پتہ ہے کہ جنین حمل کے آخری تین ماہ کے دوران رحمِ مادر میں ہی باہری دنیا کی آوازوں کو یاد کرسکتے ہیں خاص طور پر موسیقی اور اور انسانی سروں کے تئیں وہ زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

اس سے پہلے تحقیق سے پتہ چل چکا ہے کہ بچے اپنی زندگی کے بارہویں ہفتہ میں حروف علت کی آواز کو میچ کر سکتے اگر بڑے انہیں بتائیں۔

بینگور یونیورسٹی میں ریسرچ فیلو ڈیبی ملز کا کہنا ہے '' یہ بہت ہی دلچسپ ہے کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ رحمِ مادر میں ہی آوازیں نکلنے لگتے ہیں اور جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ سیکھنے لگتے ہیں جو غیر فطری عمل نہیں ہے۔''

ڈیبی کے مطابق یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ ان بچوں پر ایک ماہ بعد بھی ریسرچ ہو تاکہ یہ پتہ چل سکے ان میں اپنی مادری زبان میں سروں کونکالنے کا رجحان ہے اب بھی ہے یا نہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔