Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 5 november, 2009, 08:44 GMT 13:44 PST

ایم ایس این ڈاٹ کام کی نئی شکل

ایم ایس این ڈاٹ کام کی نئی شکل

مائیکروسافٹ نے ایم ایس این کے لوگو کی وضع بھی تبدیل کر دی ہے

مائیکروسافٹ نے قریباً دس برس کے عرصے میں پہلی بار اپنے ویب پورٹل ایم ایس این ڈاٹ کام کی وضع قطع میں تبدیلی کی ہے۔

اس نئی ویب سائٹ پر لنکس کی تعداد میں کمی کے علاوہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسی سماجی روابط کی ویب سائٹوں کے لیے علیحدہ کالم کے اضافے کے ساتھ ساتھ سرچ انجن کے لیے مخصوص جگہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ اس نئی وضع قطع کی وجہ سے زیادہ افراد اس کے ’بنگ‘ سرچ انجن پر جائیں گے۔ مائیکروسافٹ نے جون سنہ 2009 میں گوگل کے مقابلے پر’بنگ سرچ‘ کو مارکیٹ میں پیش کیا تھا۔

نئی ویب سائٹ پر ایم ایس این کے لوگو کی شکل بھی تبدیل کر کے اسے ’بنگ‘ کے لوگو سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے۔

ایم ایس این کی سینئر ڈائریکٹر لیزار گُری کے مطابق ’ آن لائن آنے والے افراد میں سے نصف سے زائد اپنے کام کا آغاز ایم ایس این جیسی ویب سائٹس سے کرتے ہیں اور ان کے مطابق انہیں ایک ایسی سادہ ویب سائٹ درکار ہے جس میں تازہ ترین معلومات اور ان کی پسندیدی سروسز موجود ہوں‘۔

ایم ایس این ڈاٹ کام کی نئی شکل سنہ 2010 میں عام استعمال کے لیے پیش کی جائے گی اور تب تک امریکی صارفین کا ایک چھوٹا گروپ ہی اسے استعمال کر پائے گا۔ نئی ویب سائٹ پر لنکس کو پانچ شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں خبریں، تفریح، کھیل، مالیات اور لائف سٹائل شامل ہیں۔

اس ویب سائٹ پر ایم ایس این بی سی اور فاکس سپورٹس جیسی کمپنیاں بھی معلومات کا تبادلہ کریں گی۔ا س کے علاوہ امریکی صارفین کو اپنے علاقوں کے بارے میں مقامی معلومات بھی میسر ہوں گی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔