Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 5 november, 2009, 19:29 GMT 00:29 PST

ایکسرے مشین سائنس کی بہترین ایجاد

ایکسرے

ایکسرے مشین کو اس لیے بہترین ایجاد قراد دیا گیا کہ اس کی مدد سے بغیر کوئی زخم لگائے انسانی جسم کے اندر جھانکا جا سکتا ہے

ایک سروے میں عوام نے ایکسرے مشین کو سائنس کی سب سے بہترین ایجاد قرار دیا ہے۔ اس کے بعد اپالو دس خلائی کیپسول اور سٹیفن سنز کے راکٹ کو بہترین ایجاد قرار دیا ہے۔

اس سروے میں پچاس ہزار لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں اور پانچ میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ ایکسرے مشین ایک ایسی ایجاد ہے جس کا ماضی، حال اور مستقبل پر بہت زیادہ اثر ہے۔

اس سروے کا انعقاد لندن کے سائنس عجائب گھر کی سوویں سالگرہ کے موقع کیا گیا تھا اور میوزیم کی گیلری میں ان دس اشیا کے ایک صدی پر محیط سفر کی بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

اس سروے میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور میڈیسن کی دس نمایاں ایجادات/ دریافت کو منتخب کیا گیا تھا۔ ان ایجادات کے حوالے سے تمام معلومات لندن کے سائنس میوزیم میں دستیاب ہیں۔ سروے میں پہلی تین ایجادات یا دریافت میڈیسن کے شعبے میں سے تھیں۔ جن میں ایکسرے مشین کے بعد پنسلین اور ڈی این اے ڈبل ہیلکس سٹرکچر شامل ہیں۔

سروے میں ایکسرے مشین کو اس لیے بہترین ایجاد قراد دیا گیا کہ اس کی مدد سے بغیر کوئی زخم لگائے انسانی جسم کے اندر جھانکا جا سکتا ہے۔

رائیل کالج آف ریڈیالوجی کے پروفیسر اینڈی ایڈم کو سروے کے نتائج پر بہت خوش ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایکسرے مشین نے میڈیکل پریکٹس میں ایک انقلاب برپا کر دیا تھا اور اس وقت یہ ٹیکنالوجی اتنی جدید ہو چکی ہے کہ ہم ’شفاف مریض‘ کے عہد تک پہنچ رہے ہیں۔

ثقافت کے سیکریٹری بریڈشا کا کہنا ہے ایکسرے مشین کے بہترین ایجاد کے طور پر سامنے آنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ انسان میں چیزوں کے کام کرنے کے طریقہ کار کو جاننے کے حوالے کتنا تجسس پایا جاتا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔