
آزمائشی پرواز خراب موسم کی وجہ سے کئی مرتبہ ملتوی کی گئی
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اپنے نئے ایریز ون ایکس راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز کی ہے۔
آزمائشی پرواز خراب موسم کی وجہ سے کئی مرتبہ ملتوی کی گئی تھی۔
یہ اب تک بنایا جانے والا سب سے بڑا راکٹ ہے جس کی لمبائی سو میٹر ہے۔ یہ سپیس شٹل کے متبادل کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور ناسا کو امید ہے کہ اس میں سوار ہوکر خلاباز چاند پر جا سکیں گے۔
یریز ون ایکس راکٹ کو فلوریڈا سے فضا میں چھوڑا گیا۔ سرنج کی شکل کا سو میٹر لمبا یہ راکٹ گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق دن ساڑھے تین بجے ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز سے فضا میں چھوڑا گیا۔
اس کا چٌھڑی کی طرح باریک لانچر گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں ناسا کی طرف سے بنایا جانے والے واحد لانچر ہے۔ تاہم اس کے مستقبل کے بارے میں ابھی تک غیریقینی صورتِ حال پائی جاتی ہے۔
ساڑھے چار سو ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس راکٹ کو ناسا کے ذمہ داران پاتھ فائنڈر وہیکل یا پیش رو خلائی گاڑی قرار دے رہے ہیں۔
آئی ایکس میں سات سو سے زائد سینسر لگائے گئے ہیں جو پہلے مرحلے میں خلائی گاڑی کے ایرو ڈائیانیمکس، کنٹرول اور کارکردگی کی پیمائش کریں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں ناسا کے ہیڈکوارٹرز میں ایجنسی کے ایک ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر ڈگ کُک کا کہنا ہے کہ یہ ناسا کے تجرباتی اہداف کے حصول کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے۔
© MMIX