Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 25 october, 2009, 12:41 GMT 17:41 PST

ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی چارجر

مستقبل میں آنے والے تمام موبائل سیٹ کے لیے ایک ہی چارجر کافی ہوگا

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایسے چارجرز بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کسی بھی کمپنی کے موبائل سیٹ کو چارج کر سکے گا۔

نئے چارجرز میں ڈیجیٹل کیمروں کے طرز پر ایک چھوٹا یو ایس بی پورٹ لگایا جائے گا۔

جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ ہر سال اکیاون ہزار چارجرز ناکارہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس وقت زیادہ تر چارجرز برانڈڈ ہوتے ہیں لہٰذہ جب لوگ نئے موبائل فون خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی انہیں چارجرز بھی تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔

موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے

مالکوم جونسن

تاہم جی ایس ایم کے مطابق اب کم توانائی استعمال کرنے والے نئے چارجرز طویل عرصے تک قابل استعمال رہ سکتے ہیں۔جی ایس ایم اے کے اندازے کے مطابق اس اقدام سے سالانہ تیرہ اعشاریہ چھ ملین ٹن کے حساب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر مالکوم جونسن کا کہنا تھا کہ ’موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔‘صنعتکاروں پر نئے طرز کے چارجرز بنانے کی کوئی پابندی نہیں تاہم آئی ٹی یو کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ پہلے ہی اس کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔

سونی ایریکسن کے ترجمان الڈو لگوری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ ہم بین الاقوامی طور پر سنہ دو ہزار دس کے اوائل میں نئے موبائل فونز کے ساتھ ان چارجرز کو متعارف کرائیں گے۔‘

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔