Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 20 june, 2009, 14:30 GMT 19:30 PST

سبز چائے کینسر پر بھاری

سبز چائے

سبز چائے کے کچھ اجزاء مثانے کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوئے ہیں

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبز چائے میں پایا جانے والا ایک خاص کیمیائی مادہ مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرتا ہے۔

ماضی کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ سبز چائے دیگر کئی بیماریوں کے خلاف انسانی جسم پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتی ہے مثلاً امراض دل، کینسر اور الزائمرز وغیرہ۔

امریکہ کے کینسر پریونشن ریسرچ جرنل کے مطابق سبز چائے کے کچھ اجزاء مثانے کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوئے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں 26 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 41 سے 72 کے درمیان تھیں اور یہ افراد مثانے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ یہ وہ افراد تھے جن کا مثانے کا آپریشن کیا جانا تھا۔

ان مریضوں کو 34 دن تک روزانہ چار کیپسول دیئے گئے جن میں پولی فینون ای نامی کیمیائی جز شامل تھا۔ یہ اس کیمیائی مادے کی اتنی تعداد تھی جو 12 کپ سبز چائے میں پائے جانے والے کیمیائی مادے کے برابر تھی۔

تحقیق کے مطابق ان افراد میں سے چند افراد میں اس مادے میں کمی واقع ہوئی جس کا تعلق مثانے کے کینسر سے ہے اور اس طرح مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی۔

فیسٹ ویلر کینسر سینٹر کے ڈاکٹر جیمز کارڈیلی کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے اس مادے پر مزید تحقیق ہونا چاہیے تاکہ اس کے استعمال کو کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔