
گذشتہ برس سفید بھالؤوں کو نایاب جانوروں کی فہرست ميں شامل کر دیا گيا تھا
امریکہ کی حکومت نے سابق صدر جارج بش کے اس قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس کے تحت عالمی حدت کے سبب متاثر ہو رہے برفانی ریچھوں کا تحفظ پوری طرح نہيں ہو سکتا ہے۔
ماحولیات کے کارکنان اس اصول کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہيں اور امریکی کانگریس نے سیکریٹری داخلہ کین سلازر کو اس پر عمل کرنے کے اختیارات سونپے ہيں۔
مسٹر سلازر کے مطابق اگر اسے ہٹا لیا جائے گا تو اس سے غیر یقینی اور کنفیوزن پھیلے گا۔ ان کا کہنا تھا " ماحول میں کاربن چھوڑے جانے پر قابو پانے کے لیے نایاب قسموں کے تحفظ کا قانون مناسب نہيں ہے۔ اس کے بجائے ہمیں توانائی اور ماحول سے متعلق ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جو ماحول میں آ رہی تبدیلی اور اس کے اثرات پر قابو پا سکے۔"
اس اصول کے تحت حکومت صرف قطب جنوبی میں ہی سفید بھالوؤں کے تحفظ پر کام کرے گی۔
امریکہ کی ماحولیات کے تحفظ کی ایجنسی نے گزشتہ برس برفانی ریچھوں کو نایاب قسم کے جانوروں کی فہرست میں شامل کیا تھا کیونکہ برف پگھلنے کے سبب ان کی رہائش متاثر ہو رہی ہے۔
ماحولیات نے اس قدم کی یہ کہہ تنقید کی ہے کہ جانوروں کی جو قسمیں نایاب ہو رہی ہیں انہيں امریکہ کے قانون کے تحت زیادہ تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور اس لیے حکومت ماحول میں کاربن چھوڑے جانے کے خلاف سخت اقدام کرنا کے لیے پابند ہے۔
لیکن بش انتظامیہ نے ایک ایسےاصول کو منظوری دے دی جس کے تحت بھالوؤں کے علاقے سے باہر گرین ہاؤس کیسوں کو چھوڑے جانے پر پابندی نہیں تھی
© MMIX