پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سرکاری ملازمین ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچھلاک میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
ان تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔حکام کے مطابق یہ تینوں افراد کوئٹہ سے پشین جا رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔