bbc.co.uk navigation

نیلسن مینڈیلا ہسپتال میں داخل

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 فروری 2012 ,‭ 10:44 GMT 15:44 PST

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو متواتر پیٹ کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترانوے سالہ سابق صدر کے پیٹ میں تکلیف کی شکایت کافی عرصے سے موجود تھی جس کے وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان کی سرجری بھی کی جا چکی ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور خوشگوار مزاج میں ہیں۔

گزشتہ سال میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ سابق صدر کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

.

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔