bbc.co.uk navigation

شام سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ متوقع

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 4 فروری 2012 ,‭ 00:19 GMT 05:19 PST

امریکی شہر نیویاک میں موجود اقوامِ متحدہ کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں سنیچر کے روز ایک قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے جس کا مقصد شام میں جاری بحران کو حل کرنے میں مدد کرنا ہے جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حمص شہر میں تشدد کے تازہ واقعات میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اس مجوزہ قرار داد میں عرب لیگ کے اُس مطالبے سے متعلق کوئی واضح اشارہ موجود نہیں ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اقتدار کی منتقلی کے عمل میں اپنے نائب کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔ اس سے پہلے لائی گئی قرارداد کے مسودے میں یہ مطالبہ موجود تھا۔

اسی بارے میں

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔