
اس واقعہ میں فرانسیسی مسلح افواج کے دیگر 16 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں
فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانسیسی فوجی افغان فوجیوں کی تربیت کا عمل دوبارہ شروع کر دیں گے لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان سے اپنے بیشتر فوجی دو ہزار تیرہ کے اواخر تک نکال لے گا۔
فرانس نے افغان فوج کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ پروگرام ایک افغان سپاہی کے ہاتھوں چار فرانسیسی فوجیوں کو ہلاکت کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فرانسیسی فوجیوں کا یہ انخلاء نیٹو کی مقررہ کردہ ڈیڈ لائن سے ایک سال پہلے ہی مکمل ہو جائےگا۔فرانسیسی صدر نے اس بات کا باقاعدہ اعلان افغان صدر حامد کرزئی سے بات چیت کے بعد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والی اس بات چیت میں انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ فرانسیسی فوجیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ہے۔