ہلاک شدگان کا پوسٹ مارٹم لازمی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 27 جنوری 2012 ,‭ 18:36 GMT 23:36 PST

حکومتِ پنجاب نے مفت ملنے والی سرکاری ادویات کے استعمال کے بعد ہلاک ہونے والوں مریضوں کا پوسٹ مارٹم لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد ہسپتالوں کی انتظامیہ نے دوائی کے استعمال کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کرنے کی بجائے پولیس کی تحویل میں دینا شروع کر دی ہیں۔

پنجاب میں اب تک کم از کم ایک سو آٹھ افراد ایک پراسرار بیماری کاشکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ بیماری صرف دل کے ان مریضوں کو لاحق ہوئی جنہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کروایا تھا اور مفت دوا حاصل کی تھی۔

پنجاب حکومت کے احکامات کے بعد ہلاک شدگان کے پوسٹ مارٹم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور حکومت نے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ بھی شکیل دیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے اس میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔