پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی فوج کی جانب سے تختہ الٹنے کی تیاری کی باتوں میں کوئی صداقت ہے۔
انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں بی بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچے ہیں۔
وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس سوال پر کیا کہ وہ حقیقتاً ’انچارج‘ ہیں، پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یقیناً ایسا ہے۔ میں فوج سے خطرہ محسوس نہیں کرتا اور فوج کی جانب سے بغاوت کی باتوں میں صداقت نہیں‘۔ہے‘۔