امریکی فوج میں کٹوتی کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 27 جنوری 2012 ,‭ 19:50 GMT 00:50 PST

امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی بری فوج اور میرین کور میں شامل فوجیوں کی تعداد میں تیرہ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی کے تحت امریکی فوج میں اسّی ہزار ملازمتوں کی کمی کی جائے گی۔

امریکی محکمۂ دفاع کو آنے والے دس برس میں چار سو ستاسی ارب ڈالر کی کٹوتی کا سامنا ہے۔

فوج کی تنظیمِ نو کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ ’زمین پر کسی بھی دشمن کو شکست دینے کا صلاحیت برقرار رکھے گا اور خصوصی دستوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ برس کے عرصے کے دوران بانوے ہزار فوجیوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا اور کچھ فوجی اڈے مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔