BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2008, 08:24 GMT 13:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
سارہ پیلن کی غیر شادی شدہ بیٹی ماں بن گئی
 
برسٹل کی عمر ابھی اٹھارہ سال ہے
امریکہ کی ریاست الاسکا کی گورنر اور گزشتہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن کی اٹھارہ سالہ غیر شادی شدہ بیٹی برسٹل ماں بن گئی ہیں۔

ایک رسالے میں چھپنے والی خبر کے مطابق برسٹل کے بیٹے کا نام ٹرپ ایسٹن میچل جانسٹن رکھا گیا ہے جو اتوار کو پیدا ہوا اور جس کا وزن پیدائش کے وقت سات پاونڈ اور چار آؤنس تھا۔

سارہ پیلن کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

اس بچے کے والد کا نام لویی جانسٹن ہے جو ایک زیر تربیت ٹیکنیشن ہے۔ وہ اور برسٹل پیلن تین سال سے مل رہے تھے۔

پیلن خاندان کے ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

سارہ پیلن نے اپنی غیر شادی شدہ نو عمر بیٹی کے امید سے ہونے کی خبر صدارتی انتخابات میں نائب صدر کی امیدوار نامزد کیئے جانے کے تین دن بعد عام کی تھی۔

ان کےاس اعتراف کے بعد امریکی سیاست میں ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی لیکن باراک اوبامہ نے کہا تھا کہ یہ سارہ پیلن اور ان کی بیٹی کا ذاتی معاملہ ہے اور اسے سیاست کے دائرے سےباہر رکھا جانا چاہیے۔

سارہ پیلن اسقاط حمل کے خلاف ہیں اور انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی اس بچےکو جنم دے گی۔

سارہ پیلن اور ان کے شوہر ٹیڈ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو، اور وہ نوجوان جس کے بچے کو اس نے جنم دیا ہے، بہت جلد یہ احساس ہو جائے گا کہ بچے کی پرورش کرنا کتنا مشکل کام ہے اس لیے انہیں پورے خاندان کا تعاون درکار ہے۔

برسٹل پیلن اور ان کے بچے کا باپ سن دو ہزار نو میں شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
سارہ پیلن کا کنونشن سے خطاب
04 September, 2008 | آس پاس
سارہ پیلن کون ہیں؟
30 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد