BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 December, 2008, 07:18 GMT 12:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیل
 
سان فرانسِسکو پہلی امریکی ریاست ہے جہاں ہم جنس شادیوں کی اجازت دی گئی تھی
امریکہ میں ایک مہم کے تحت ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ اس سال ریاست میں ہونے والی تمام ہم جنس شادیوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے

گزشتہ نومبر میں کرائے جانے والے ایک ریفرنڈم میں ووٹروں نے ’پروپوزیشن آٹھ‘ کے حق میں ووٹ دیا تھا، جوکہ ریاست کے آئین میں شادی کی تشریح میں تبدیلی کی تجویز تھی۔

اس تجویز کے تحت صرف مرد اور عورت کے درمیان شادی کو آئین کا حصہ مانا گیا ہے۔ لہذا، ریفرنڈم کے بعد ہم جنس شادیوں پر پابندی ہے۔

گزشتہ جون سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد کہ ہم جنس شادیاں قانونی ہیں ہزاروں ہم جنس پرستوں نے شادیاں کی تھیں۔

لیکن اب ’پرپوزیشن آٹھ‘ کی حمایت کے بعد ایسی شادیاں غیرقانونی ہیں۔

چار نومبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم میں باون اعشاریہ ایک فیصد ووٹروں نے پروپوزیشن آٹھ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ یہ ریفرنڈم صدارتی انتخاب کے دن ہی کرایا گیا تھا۔

کیلیفورنیا کے سرکاری وکیل نے بھی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروپوزیشن آٹھ ہم جنس جوڑوں کے بنیادی حقوق کی نفی بھی ہے۔

کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئندہ مارچ تک وہ پروپوزیشن آٹھ کے خلاف سرکاری وکیل کے چیلنج کی سماعت کرے گی لیکن تب تک ہم جنس شادیوں پر پابندی عائد رہے گی۔

 
 
 ہم جنس پرست مردوں کی شادی
سان فرانسسکو میں ہم جنس پرستوں کی شادی
 
 
ہم جنس ہم جنسوں کی جیت
امریکہ: عورت کی عورت سے پہلی باقاعدہ شادی
 
 
یومِ ہم جنسیت یومِ ہم جنسیت
عالمی یومِ ہم جنسیت: تصویری جھلکیاں
 
 
فردوس کنگا فردوس کی اذیتیں
’مجھے ہم جنس پرستی کی معلومات ناولوں سے ملیں‘
 
 
فوج ہم جنسوں کیساتھ
ہم جنسوں کی پریڈ میں برطانوی فوج پہلی بار
 
 
جنوبی ایشیائی ہم جنس پرست ساڑھیوں میں رقص
پاک و ہند کے ہم جنس پرست آزاد ہوئے
 
 
گے اٹلی میں بڑا مظاہرہ
گے اور غیر شادی شدہ جوڑوں کے مساوی حقوق
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد