BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 01 December, 2008, 10:01 GMT 15:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ایران عراق جنگ، لاشوں کا تبادلہ
 
کفن
دو سو اکتالیس فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا گیا
ایران اور عراق نے سنہ دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ ان فوجیوں کے باقیات کا تبادلہ کیا ہے جو ان کی آپسی جنگ کے میں ہلاک ہوئے تھے۔

اس عمل میں دو سو اکتالیس فوجیوں کے باقیات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں سے دوسو کفن عراقی فوجوں کے تھے جبکہ اکتالیس ایرانی فوجیوں کے۔

یہ رابطہ صدر صدام حسین کے بعد دونوں ممالک میں پہلا رابطہ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کسی تیسرے ملک کے ذریعے فوجی لاشوں کا تبادلہ کرتے تھے۔

ایران اور عراق سرحد شلمجہ کی پوسٹ پر فوجیوں کے کفن ایران اور عراق کے جھنڈوں میں لپٹے ہوئے تھے۔ ان فوجیوں کے رشتہ داروں کے لیے یہ ایک نہایت ہی جذباتی وقت تھا۔

کئی عورتیں بیس سال سے زائد عرصے کے انتظار کے بعد اپنے والد، بھائی یا بیٹے کا کفن دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

عالمی ریڈ کراس کی نگرانی میں لاشوں کا تبادلہ کیا گیا۔ ریڈ کراس ایرانی اور عراقی فوجیوں کے باقیات کی شناخت میں مدد کرے گی۔ ریڈ کراس کا ماننا ہے کہ ابھی بھی ہزاروں فوجی لاپتہ ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد