Friday, 28 November, 2008, 09:31 GMT 14:31 PST
اٹلی میں پولیس نے ایک ایسی گن قبضے میں لی ہے جو بظاہر تو موبائل جیسی نظر آتی ہے لیکن اس کے کی بورڈ کے بٹنز کو استعمال کرنے سے انتہائی تیزی سے چار فائر کیے جا سکتے ہیں۔
اٹلی پولیس نے جمعہ کی صبح نیپلز میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک موبائل فون برآمد کیا جو دراصل اعشاریہ 22 کیلیبر کا اسلحہ تھا۔
پولیس نے اس مقام سے منشیات، اسلحہ اور لائف جیکٹ اور کئی ہزار پاونڈ برآمد کیے۔اس چھاپے کے دوران پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس نے نیپلز میں کیمورہ مافیا کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران اسے موبائل فون کی شکل کی ایک گن ملی جس سے چارگولیاں فائر کی جا سکتی ہیں۔