|
غیر قانونی تارکین وطن کے لیے معافی؟
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے میئر شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک ایسی سٹڈی کروانے پر غور کر رہے ہیں جس کی مدد سے ممکنہ طور پر انہیں
(تارکین وطن) سرکاری معافی مل جائے۔
بورس جونسن کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد جو برطانیہ میں غیر قانون طور پر ملازمین ہیں انہیں کسی بھی صورت میں ڈی پورٹ نہیں کیا جانے والا ہے۔ انہوں نے چینل فور نیوز کو بتایا کہ لمبے وقت سے برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والوں کو جب یہاں رہنے کا حق دیا جائے گا تو اس سے ٹیکس رونیو میں زبردست اضافہ ہوگا۔ امیگریشن کے وزیر فیل وولاس کا کہنا ہے یہ ایک بچگانی تجویز ہے اور اس کی وجہ سے اس قسم کی آبادی کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ برطانیہ میں سات لاکھ غیر قانونی تارکین وطن میں سے چار لاکھ کی آبادی لندن میں ہے۔ لندن کے میئر کا کہنا ہے’ میں چاہتا ہوں کہ میرے ہی اقتصادی ماہرین کی ٹیم ایک سٹڈی کرے اور اس میں سرکاری معافی کے بارے میں غور کرے۔‘ انہوں نے مزید کہا’ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس قسم کی سرکاری معافی کا معیشت پر کیا اثر پڑے گا۔‘ حالانکہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اصولاً انہیں ڈی پورٹ کر دینا چاہیے لیکن ان کا کہنا تھا کہ’بد قسمتی سے ایسا نہیں ہونے جا رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ غیر قاتونی نقل مکانی کو بڑھاوا دینا نہیں چاہتے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر ڈی پورپ کرنے میں کئی مالیاتی اور قانونی پیچدگیاں ہیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ جن لوگوں کو یہاں رکنے کی اجازت دی جائے گی وہ کم از کم پانچ برس سے تک یہاں رہ چکے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں رہنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے اور اس شخص کو شہریت حاصل کرنے کے لیے کئی مرحلوں کے امتحانات سے بھی گزرنا پڑے گا۔ ادھر امیگریشن کے وزیر نے بتایا کہ برطانیہ کی بارڈر ایجنسی غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔’ہم اس سلسلے میں کافی کام کر رہے ہیں اور گزشتہ برس ہمیں ہر آٹھ منٹ ميں ایک شخص کو ہٹانے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔‘ |
اسی بارے میں
پچاس افراد دم گھٹنے سے ہلاک10 April, 2008 | آس پاس
تارکین وطن ماؤں پر بڑھتے اخراجات30 January, 2008 | آس پاس
کینیڈا: ہر پانچواں شہری تارکِ وطن05 December, 2007 | آس پاس
فرانس: تارکین وطن کیخلاف کارروائی04 October, 2007 | آس پاس
’تارکین وطن کے بِل پر اتفاق خوش آئند‘18 May, 2007 | آس پاس
تارکین وطن سے فائدہ نہیں: رپورٹ03 January, 2007 | آس پاس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||