BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2008, 05:48 GMT 10:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
یورپیانا کھلتے ہی بند ہو گئی
 
مونا لیزا
ہزاروں لوگ ایک ہی وقت میں ’مونا لیزا‘ تلاش کر رہے تھے
یورپی یونین کی طرف سے قائم کیا جانے والا ڈجیٹل کتب خانہ اپنے افتتاح کے چند ہی گھنٹوں میں بیٹھ گیا جس کے باعث حکام کو اسے بند کرنا پڑا۔

یورپیانا ویب سائٹ کو ہر گھنٹے ایک کروڑ لوگ دیکھ رہے تھے جو کے اندازے سے دوگنی تعداد تھی۔ ویب سائٹ پر ایک ہزار مختلف عجائب گھروں، قومی کتب خانوں میں رکھے فن مصوری کے نمونے، فِلمیں، کتابیں، نقشے اور تاریخی دستاویزات دیکھے جا سکتے تھے۔

توقع کی جا رہی کہ ویب سائٹ کو بہتر بنائے جانے کے بعد اسے دسمبر میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ اس وقت ویب سائٹ پر ایک پیغام درج ہے کہ افتتاح کے بعد لوگوں کی بے پناہ دلچسپی کی وجہ سے ویب سائٹ بند کرنا پڑی۔

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہزاروں قاری ایک ہی وقت میں ’مونا لیزا‘ تلاش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی یورپی ثقافت میں دلچسپی ان کے اندازے سے کہیں زیادہ ثابت ہوئی۔

جمعرات کو ویب سائٹ سب سے زیادہ جرمنی اور پھر فرانس اور ہسپانیہ میں دیکھا گیا۔ یورپی ثقافتی تاریخ کے بارے میں چار فیصد لوگوں نے امریکہ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

 
 
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد