|
’ڈاکٹر عافیہ کے بچے کہاں ہیں؟‘
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بدھ کو استغاثہ اور ڈاکٹر عافیہ کے وکیل صفائی سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے
ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیادہ عرصے کے دوران پاکستانی سائنسدان کہاں تھیں اور ان کے بچے کہاں ہیں۔
عدالت نے یہ بھی معلوم کیا کہ آیا ڈاکٹر عافیہ کی موجودہ ذہنی حالت پچھلے پانچ برسوں میں ان کے بجربات کی وجہ سے تو نہیں۔ بدھ کی صبح نیویارک کی وفاقی عدالت کے جج نے افغانستان میں امریکی فوجی اور حکومتی اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے بارے میں سرکاری وکیل اور وکیل صفائی کے ساتھ ایک عدالتی اجلاس یا کانفرنس سماعت کی۔ یہ بات بی بی سی اردو کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل صفائی الزبیتھ فنک کے معاون وکیل گیڈئن اولیور نے بتائي جو کانفرنس میں موجود تھے۔ گيڈئن اولیور نے بتایا کہ جج رچرڈ ایم بریمن نے استئغاثہ اور وکیل صفائی دونوں سے یہ معلوم کرنے کو کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بچے کہاں ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں سے زائد عرصے سے وہ کہاں اور کس حال میں تھیں۔ گيڈئں اولیور نے کہا کہ عدالت کے ان سوالوں سے یہ معلوم کرنا مقصود ہے کہ آیا گزشتہ پانچ برسوں میں ڈاکپر عافیہ کے ساتھ پیش آنیوالے تجربات کا کہیں انکی موجودہ ذہنی حالت سے تعلق ہے تو نہیں؟ عدالت نے آئندہ احکامات تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ٹیکساس کے ایک نفسیاتی مرکز میں ہی رکھنے اور انکا علاج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی وکیل ایلین شارپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کسی بھی قسم کی ادویات لینے سے انکار کرتی آئي ہیں کیونکہ بقول انکے ڈاکٹر عافیہ کا نظریہ ہے کہ اودیات میں الکوحل شامل ہوتا ہے جو وہ (عافیہ صدیقی) اپنے عقیدے کے مطابق ممنوع مانتی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے سترہ دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس میں استغاثہ اور دفاع کے وکلاء کیساتھ کانفرنس کے دوران جج عافیہ صدیقی کیخلاف مقدمے کی صورتحال یا اسٹیٹس کا جائزہ لیں گے۔ اٹھارہ نومبر کو عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کے دفاع کے وکلاء کو مطلع کیا تھا کہ انکا نفسیاتی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی فی الحال ذہنی حالت ایسی نہیں کہ ان پر مقدمہ چلایا جاسکے۔ |
اسی بارے میں
عافیہ کے حق میں ڈاکٹروں کا مظاہرہ16 August, 2008 | پاکستان
ڈاکٹر عافیہ کا جیل میں طبی معائنہ13 August, 2008 | پاکستان
عافیہ کی عدالت میں دوسری پیشی12 August, 2008 | پاکستان
عافیہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات09 August, 2008 | پاکستان
ڈاکٹر عافیہ کے علاج کی اپیل09 August, 2008 | پاکستان
ڈاکٹر عافیہ کے طبی معائنے کا حکم11 August, 2008 | پاکستان
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||