|
لیسوتھو میں 478 قیراط کا ہیرا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیسوتھو میں ہیرے کی کان میں کام کرنے والے کان کنوں کو ایک ایسا ہیرا ملا ہے جو تراش خراش کے بعد ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے
بڑا پالش کیا گیا گول ہیرا بن سکتا ہے۔
جوہرات کی کمپنی جیم ڈائمنڈز کے مطابق اس ہیرے کا وزن چار سو اٹھہتر قیراط ہے اور یہ اب تک کی تاریخ میں ملنے والا بیسواں بڑا ناتراشیدہ ہیرا ہے۔ جیم ڈائمنڈز کے مطابق یہ ہیرا لیسوتھو میں کمپنی کی لیسٹنگ کان سے ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ہیرے کو تراش کے بعد ڈیڑھ سو قیراط تک کے ہیرے کی شکل دی جا سکتی ہے جس کی بازار میں قیمت کئی ملین ڈالر ہوگی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کلفورڈ ایلفک کے مطابق’ اس شاندار ہیرے کے ابتدائی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اس سے شفاف اور بہترین رنگ کا ریکارڈ توڑ پالش شدہ ہیرا بن سکتا ہے‘۔ یہ ہیرا ممکنہ طور پر گول شکل میں تراشیدہ مشہور ہیرے کوہِ نور سے کہیں بڑا ہو گا۔ تراش کے بعد کوہِ نور کا وزن ایک سو پانچ قیراط ہے۔ تاہم یہ ہیرا سنہ 1905 میں ملنے والے کلینن ہیرے کا مقابلہ نہیں کر پائے گا جس کا وزن ناتراشیدہ حالت میں تین ہزار ایک سو چھ قیراط تھا اور تراش کے بعد پانچ سو تیس قیراط کا ہیرا سامنے آیا تھا۔ |
اسی بارے میں
ہیرا سولہ ملین ڈالر میں فروخت15 November, 2007 | آس پاس
نیلے ہیرے کی نیلامی کا ریکارڈ10 October, 2007 | آس پاس
دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کا دعویٰ29 August, 2007 | آس پاس
’کوہ نور کو لاہور واپس بھیجا جائے‘29 December, 2006 | آس پاس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||