BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 August, 2008, 02:32 GMT 07:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
نائجیریا: فوجی سربراہان کی برطرفی
 
 نائجیریا  کے صدر عمرو یرادوا
صدر عمرو یرادوا نے حال ہی میں ترقیاتی ایجنسی کے سربراہ کو بھی معطل کیا تھا
نائجیریا کے صدر نے ملک کی بری اور بحری افواج کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کو برطرف کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل پال ڈائک کو ترقی دے کر ’ڈیفنس چیف‘ مقرر کر دیا ہے۔

ان فیصلوں کے بعد نائجیریا کے صدر عمرو یرادوا عمرہ ادا کرنے کے لیے عسودی عرب روانہ ہوگئے۔

فوجی قیادت میں تبدیلی کے فیصلوں کا اعلان دارالحکومت ابوجا میں صدارتی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ابوجا میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ان حیران کن تبدیلیوں کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے اور صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ان افسران کو ریٹائر کر دیا گیا ہے اور یہ افراد لازمی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

نائجیریا میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس قسم کی برطرفیاں ایسے ملک میں ایک بڑا قدم ہے جہاں آزادی کے پچاس برس کے عرصے میں زیادہ تر فوج ہی حکمران رہی ہے۔ ابوجا میں بی بی سی کے نمائندے کرس اواکر کا کہنا ہے کہ اس قسم کی برطرفیاں صرف اسی صورت میں ہوتی ہیں جب حکومت کو درپیش خطرے کے ثبوت موجود ہوں۔

دریں اثناء نائجیریا کی حکمران جماعت پی ڈی پی کے رہنماؤں نے بھی ایک پریس کانفرنس میں ان مخالف قوتوں پر تنقید کی جو بقول ان کے موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں نائجیریا کے صدر نےملک کے تیل پیدا کرنے والے نائجر ڈیلٹا کی ترقی کی ذمہ دار ایجنسی کے سربراہ کو رشوت ستانی کے الزامات پر معطل کر دیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد