BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 August, 2008, 07:28 GMT 12:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
عمر سے زیادہ بیویوں کی تعداد
 

 
 
ابوبکر کی زیادہ تر بیویوں کی عمر 25 برس سے بھی کم ہے
نائجیریا کے محمد بیلو ابوبکر کی عمر 84 برس ہے اور ان کی 86 بیویاں ہیں۔ لیکن ابوبکر دوسرے مردوں کو ایک ہی صلاح دیتے ہیں کہ وہ ان کی شادیوں کو ایک مثال نہ بنائیں، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر پچھتاتے ہیں۔

ابوبکر کی 86 بیویوں سے 170 بچے ہیں اور وہ نائجیریا میں رہتے ہیں۔ ابوبکر کا کہنا ہے کہ خدا کی رحمت سے اپنی بیویوں کے ساتھ خوشی اور امن سے رہتے ہیں۔

ابوبکر نے بی بی سی کو بتایا: ’ایک آدمی کے اگر 10 بیویاں ہو تو اس کا جینا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اللہ نے مجھے طاقت دی ہے جس کی وجہ سے میں 86 بیویوں کو سنبھال رہا ہوں۔‘

شان
 میں بیویوں کی تلاش میں نہیں جاتا وہ میرے پاس آتی ہیں۔ قرآن میں چار سے زیادہ شادی کرنے والے شخص کے لیے کسی طرح کی سزا کی بات نہیں کی گئی ہے۔
 
ابوبکر
ماضی میں ایک ایجیوکشنسٹ اور اسلام کی فروغ کے لیے کام کرنے والے ابوبکر کہتے ہیں ان کی بیویوں نے بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے انکی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان سے شادی کی ہے۔

ابوبکر کا کہنا ہے کہ ’میں بیویوں کی تلاش میں نہیں جاتا وہ میرے پاس آتی ہیں۔‘ لیکن نائجیریا کے اسلامی رہنماؤں نے ان کے دعوے کو نہ مانتے ہوئے ان کے خاندان کو ایک کلٹ قرار دیا ہے۔

اسلامی امور کے بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیویوں کو برابر کا حق دے سکتا ہے تو وہ چار شادیاں کرسکتا ہے۔ لیکن ابوبکر کہتے ہیں کہ قرآن میں چار سے زیادہ شادی کرنے والے شخص کے لیے کسی طرح کی سزا کی بات نہیں کی گئی ہے۔

شکر
 جیسے ہی میں ان سے ملی میرے سر کا درد جاتا رہا۔ اللہ نے مجھے بتایا کہ ان سے شادی کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری ان سے شادی ہوئی ہے۔
 
شیربفت بیلو محمد، ابوبکر کی بیوی
ابوبکر کی زیادہ تر بیویوں کی عمر 25 برس سے بھی کم ہے اور ان کی بیویوں نے بی بی سی کوبتایا وہ ابوبکر کے پاس اپنی بیماریوں کا اعلاج کرانے کی مقصد سے آئی تھیں اور انکی مدد سے انکی بیماری ٹھیک بھی ہوگئی ۔

انکی ایک بیوی شریفت بیلو ابوبکر نے بتایا: ’جیسے ہی میں ان سے ملی میرے سر کا درد جاتا رہا۔ اللہ نے مجھے بتایا کہ ان سے شادی کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری ان سے شادی ہوئی ہے۔ ‘

شادی کے وقت شریفت کی عمر 25 اور ابوبکر 74 برس کے تھے۔

بیلو ابوبکر اور انکی بیویاں کوئی نوکری نہیں کرتیں اور اتنے بڑے کنبے کی گزارے کے لیے انکے پاس کوئی خاص ذریعہ نہیں دکھائی دیتا۔ ایک وقت کے کھانے کے لیے انکے یہاں 12 12 کلو کے تین تھیلے چاولوں کے استمعال ہوتے ہیں اور ہر دن کے کھانے کا خرچ 915 ڈالر ہے۔

ابوبکر یہ بتانے سے انکار کرتے ہیں کہ انکے خاندان کا گزارا کیسے ہوتا ہے۔ وہ بس کہتے ہیں ’سب اللہ کی مہربانی ہے۔ ‘ابوبکر کی ایک بیوی کا کہنا ہے کہ ابوبکر کبھی کبھی اپنے بچوں کو بھیک مانگ کر لانے کے لیے کہتے ہیں۔

ابوبکر لوگوں کا اعلاج کرتے ہیں لیکن کبھی بھی دوائی کھانے کے لیے نہیں دیتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ مریض کو دیکھ کر اسکی بیماری کا پتہ لگاتے ہیں اور اس بیماری کو دور کردیتےہیں۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ ہی اعلاج کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ابوبکر کی ایک اور بیوی حفست بیلو محمد کہتی ہیں کہ ان کی دو بیٹیوں کی موت ہوچکی ہے۔

 
 
شادیوں کی دوڑ
روس میں آٹھ اگست کو شادیوں کی دوڑ کیوں؟
 
 
خلاف انسانیت قانون
تارکینِ وطن کی شادی بھی ہوم آفس کے بغیر
 
 
دیکھو مجھے کہ ۔ ۔
ستتر بچوں کا باپ بننے کے ضبط تولیدکی تلقین
 
 
جعلی شادیاں جعلی ’بندھن‘
برطانیہ میں جعلی شادیاں کروانے والا گروہ گرفتار
 
 
شبانہ ڈیلاوالا شادی یا بلیک میل
عورت کوروایات کے نام پر بلیک میل کیا جاتا ہے
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد