 |
|
| ژالہ باری کے دوران گرنےوالے گولوں کا سائز ٹیبل ٹینس کی گیند جتنا تھا |
جرمنی میں فولکسویگن کے پلانٹ کے باہر کھڑی تیس ہزار نئئ گاڑیوں کو ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری کے دوران گاڑیوں پر
ٹیبل ٹینس کی گیند جتنے گولے گرے۔
یہ واقعہ بائیس جون کو جرمنی کے شمالی ساحلی علاقے ایمڈن میں پیش آیا۔ فولکسویگن کے ترجمان کے مطابق اب تمام تیس ہزار گاڑیوں کا
معائنہ کیا جائے گا تاکہ انہیں فروخت کرنے سے پہلے ان کی مرمت ہو سکے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کے لیے انشورنس ہے۔ ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ ایک سو ملین
یورو۔ فولکسویگن کے مطابق کہ ابپی انہوں نے گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا اور اس سے پہلے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
|