BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’گرینچ کی جگہ مکہ کا وقت‘
 

 
 
خانہ کعبہ
مکہ میں موجود خانۂ کعبہ مسلمانوں کا قبلہ ہے
کچھ مسلمان علمائے دین اور سائنسدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینچ کے معیاری وقت کے بجائے مکہ کے وقت کو معیار کے طور پر اپنانا چاہیے کیونکہ بقول ان کے مکہ ہی دنیا کا مرکز ہے۔

یہ مطالبہ قطر میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا گیا جس کا عنوان تھا: ’مکہ مرکز عالم، علم و عمل‘

کانفرنس میں شریک ایک ماہر ارضیات کا کہنا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے مکہ قطب شمالی سے دیگر طول بلد کے مقابلے میں بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں نے برطانوی راج کے دور میں دیگر ممالک پر قبضہ کر کے، باقی دنیا پر زبردستی گرینچ کا وقت مسلط کر دیا تھا، اور اس صورتحال کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

معروف عالم دین شیخ یوسف القراداوی نے اس کانفرنس میں کہا کہ جدید سائنسی طریقوں سے یہ اب ثابت ہو گیا ہے کہ مکہ کرۂ ارض کا اصل مرکز ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے قبلے کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔

اس کانفرنس میں ’مکہ واچ‘ نامی منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ایک فرانسیسی سائنسدان کی ایجاد کردہ گھڑی ہے جو الٹی طرف چلتی ہے اور اس سے دنیا میں کہیں بھی موجود مسلمانوں کو قبلے کے رخ کا پتہ چل سکتا ہے۔

قطر میں ہونے والا یہ اجلاس کئی مسلمان معاشروں میں اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جدید سائنس کو قرآن سے ثابت کرنا مقصود ہے۔ اسے سوچ کو اعجاز القران کا نام دیا گیا ہےاور یہ عموماً قراآن کی معجزاتی خصوصیات کی ترجمانی کرتی ہے۔ تاہم اس سوچ یا نظریے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جدید سائنس کو قرآن سے ثابت کرنا روحانی اور منطقی سچ میں ابہام پیدا کرتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
خانہ کعبہ کی چابی نیلام
11 April, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد