|
ترکی: طیارہ تباہ، ’تمام مسافر ہلاک‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی میں ایک مسافر بردار طیارہ جس میں 56 افراد سوار تھے جنوب مغربی صوبے اسپارٹا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ نجی فضائی کمپنی ایٹلس جیٹ کے چیف ایگزیکیٹو کے مطابق طیارے میں سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ طیارے کا ملبہ ککورن نامی گاؤں کے قریب نظر آیا ہے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر کہا ہے کہ انہیں حادثے کی وجوہات کا عملم نہیں تاہم اس کے سربراہ کے مطابق خراب موسم اس کی وجہ نہیں ہو سکتا۔ استنبول سے اڑنے والے اس طیارے میں 49 مسافر اور عملے کے سات ارکان شامل تھے۔ جیسے ہی یہ طیارہ اسپارٹا کے ہوائی اڈے کے قریب پہنچا اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ نجی ائرلائنز اٹلس جیٹ کے طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے رات ساڑھے گیارہ کے قریب اس وقت منقطع ہوا جب طیارہ اسپارٹا کے ہوائی اڈے پر اترنے والا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسپارٹا کے ہوائی اڈے پر کرائسس ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ اٹلس جیٹ ترکی کی ایک کم کرائیوں والی ائرلائن ہے جس کے مالک دو ٹؤر آپریٹرز، ایتستور اور اوگر ٹؤرز ہیں۔ | اسی بارے میں طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس ایران: طیارہ حادثہ میں 29 ہلاک01 September, 2006 | آس پاس نائجیریا:والدین کو بچوں کی تلاش11 December, 2005 | آس پاس نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک11 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||