BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 13:22 GMT 18:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہیرا سولہ ملین ڈالر میں فروخت
 
ہیرا
ہیرے کےخریدار کیلیفورنامیں وقہ ایک تاجرہیں۔
ایک بہت بڑا سفید ہیرا، جواپنی طرز کے بہت بڑے اور جھلملاتے ہیروں میں شامل ہے، سولہ ملین ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

نوادرات کے مشہور نیلام گھر سدابیز کے مطابق یہ ہیرا، جو وزن میں چوراسی قیراط سے بھی زیادہ ہے، سوئٹزرلینڈ کےشہر جنیوا میں فروخت ہوا ہے۔

اس ہیرے کو، جسے ایک کبوتر کے انڈے کے برابر بتایا جاتا ہے، تراشنے میں دو سال لگے ہیں جس کے بعد اب یہ اپنی طرز کا سب سے بڑا ہیرا ہے جو نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے۔

اس کے خریدار امریکہ کے کپڑوں کے مشہور لیبل ’گیس‘ کے مالک جورجس مارکیانو ہیں جنہوں نے ٹیلیفون کے ذریعے بولی لگائی۔ اس ہیرے کو ’ ڈی کلر‘ کا درجہ دیا گیا ہے، جو کسی پتھر کے لیے سب سے بڑا ہے۔

نیلامی کے بعد آکشن ہاؤس سدابیز کے ڈیوڈ بینٹ نے کہا: ’میرے لیےمیرے بتیس سالہ کریئر میں یہ ہیرا سب سے زیادہ خوبصورت ہیروں میں شامل ہے۔‘

اس نیلامی میں گلابی ہیرے، چوکور زمورد اور چوڑیوں کے لیے نیلم بھی رکھے گئے تھے مگر نیلامی کے کتابچے میں اس ہیرے کو ’خالص‘ ہونے کا درجہ دیا گیا تھا۔

مگر اتنے بڑے ہیرے کا کیا استمعال ہوسکتا ہے اس پر ڈیوڈ بینٹ نے جواب دیا کہ شاید یہ انگوٹھی میں جڑوانے کے لیے بہت بڑا ہو! مگر ان کے مطابق اِسے ہار میں لگوانا چاہے۔ جب کہ ایک زیورات کی آرائش کرنے والے نے مشورہ دیا ہے کہ اسے چوڑی میں لگوانا بہتر ہے تاکہ پہننے والا اسے دیکھ بھی سکے۔

 
 
اسی بارے میں
ہیرے کی تلاش
18.07.2002 | صفحۂ اول
ستر لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چوری
28 September, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد