|
نیلے ہیرے کی نیلامی کا ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہانگ کانگ میں ایک بے داغ نیلے ہیرے کی قریباً آٹھ ملین ڈالر میں فروخت سے کسی بھی جواہر کی فی کیرٹ نیلامی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ لندن کے مسائف جیولرز نے یہ ہیرا نادر اشیاء جمع کرنے والے ایک ایشیائی سے 98۔7 ملین ڈالر میں خریدا۔ چھ اعشاریہ صفر چار کیرٹ کے ایمرلڈ تراش کے ہیرے کی نیلامی صرف آٹھ منٹ چلی۔ جس کے بعد اس ہیرے کو ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر فی کیرٹ کے حساب سے فروخت کر دیا گیا۔ اس سے قبل فی کیرٹ حساب سے فروخت ہونے والا مہنگا ترین ہیرا ایک سرخ ہیرا تھا جو بیس برس قبل نیویارک میں نو لاکھ چھبیس ہزار ڈالر فی کیرٹ کے حساب سے بیچا گیا تھا۔ نیلام گھر کے سربراہ کوئک چن یواؤ کے مطابق’نیلامی طوفانی انداز میں شروع ہوئی کیونکہ آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ ان ہیروں میں سے نہیں ہے کہ آپ اس جیسا دوسرا ہیرا بازار سے خرید لائیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’جب آپ اس کی جانب دیکھتے ہیں تو ایک شاندار احساس ہوتا ہے۔ اس کی تراش بھی نہایت شاندار ہے‘۔ | اسی بارے میں دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کا دعویٰ29 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||