|
دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کا دعویٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی ایک کان کنی کی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔ کمپنی کے ایک حصہ دار پریٹ جولی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بہت بڑے سائز کے ہیرے کا پتھر شمال مغربی صوبے میں پیر کو کوئلے کے لیے کھدائی کے دوران ملا۔ کمپنی کے بقول اس ہیرے کے پتھر کا سائز 7000 کیرٹ ہے جو کہ سب سے بڑے ہیرے کے پتھر ’کلینن ڈائمنڈ‘ سے دگنا ہے۔ کلینن ڈائمنڈ سے ہی تراشا گیا 317 کیرٹ کا ہیرا برطانوی تاج میں نصب ہے۔ ہیرے کے تاجروں نے اس خبر پر محتاط ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ کیونکہ ابھی تک جنوبی افریقہ کی اس کمپنی کے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کمپنی کے حصہ دار بیٹ جولی نے کہا ہے کہ کمپنی نے یہ ہیرا جوہانس برگ کے ایک بینک میں رکھوا دیا ہے۔ بی بی سی کو بھیجی گئی ہیرے کے تصویر میں ہیرے کا حجم ناریل جتنا دکھائی دیتا ہے اور اس کی رنگت سبز مائل ہے۔ ہیروں کے لیے کان کنی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ڈی بیئرز کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا شمال مغربی صوبہ قیمتی پتھروں کے لیے مشہور نہیں ہے اور خصوصاً سبز رنگ کے پتھر انتہائی نایاب ہیں۔ تاہم ڈی بیرز کا کہنا ہے کہ اگر 7000 کیرٹ کے ہیرے کے پتھر کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو یہ صدی کا سب سے قیمتی پتھر ہو گا۔ | اسی بارے میں جے پور: ہیرے جواہرات کی منڈی13 May, 2007 | انڈیا ’کوہ نور کو لاہور واپس بھیجا جائے‘29 December, 2006 | آس پاس ممبئی سے ہیرے چور گرفتار 16 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||