BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 April, 2007, 07:55 GMT 12:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نائجیریاالیکشن تشدد سےبھر پور
 
نائجیریا تشدد
پولنگ سٹیشن بند ہو چکے ہیں لیکن کشیدگی اب بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔
نائیجیریا میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں تشدد اور گڑبڑ کی اطلاعات ہیں۔

ایک لاکھ بیس ہزار پولنگ سٹیشنوں میں سے کئی پولنگ بوتھوں پر گھنٹوں تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔اس دوران بیلٹ باکس چوری ہونے، الیکشن ہیڈکوارٹر کو اڑانے اور ہلاکتوں کے واقعات ہوئے۔

صدر کے عہدے کے لیے چوبیس امیدوار میدان میں ہیں۔صدر کے الیکشن کے ساتھ ہی ملک کی قومی اسمبلی کے لیے بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

انتخابی مبصر میکس وان ڈین برگ کا کہناہے کہ گزشتہ ہفتہ کی علاقائی پولنگ کے دوران تشدد میں پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے اور صورت حال میں بہتری نہیں آئی ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر مورس ایوو کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو ہوا ٹھیک ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگرپولنگ کے نتائج کومجموعی طور پر دیکھاجائے تو نائجیریا کے لوگوں نے جمہوریت کے تئیں اپنی سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔

حالانکہ تمام پولنگ سٹیشن بند ہو چکے ہیں تاہم بی بی سی کے ڈیوڈ بامفرڈ کا کہنا ہے کہ کشیدگی اب بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔

الیکشن افسران کا کہنا ہے کہ نتائج پیر کی شام تک متوقع ہیں اور نئی حکومت 29 مئی تک اقتدار سنبھالے گی۔

افسران کو پولنگ سے قبل بیلٹ پیپر پولنگ بوتھوں تک پہنچانے میں بہت دقت پیش آئی اور اس کارروائی میں ابوجا کے نزدیک کئی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صدر اوباسانجو کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کے باوجود نائجیریا میں جمہوری اور پر امن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگا۔

نائجیریا پولنگ
نائجیریا کے لوگوں نے جمہوریت کے تئیں اپنی سنجیدگی کا اظہار کیا ہے

ووٹنگ کے بعد بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ چاہتے تھے کہ یہ الیکشن نہ ہوں انہوں نے انہیں ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی‘۔

حریف حزب اختلاف کے امیدوار عتیکو ابو بکر نےان انتخابات کوایک ’قومی سانحہ ‘ قرار دیا۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان باتوں سے لگتا ہے کہ نائجیریا کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ نائجیریا دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور مغرب کے ساتھ ساتھ مشرق میں تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی اس میں گہری دلچسپی ہے تاہم ملک میں تیل کےاتنے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود لاکھوں افراد غربت کی زندگی گزارتے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد