|
نائجیریا: اہم مسلمان رہنما ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نائجیریا میں مسلمانوں کے اہم رہنما اور سکوتو کے سلطان محمد ماسیدو ابوجہ کے قریب طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجہ کے قریب طیارے کے اس حادثے میں ایک سو کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے ۔ یہ طیارہ ابوجہ سے روانہ ہوا تھا تھی اور سکوتو شہر جا رہا تھی۔ سکوتو میں ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں سلطان کے علاوہ ان کے ایک سینیٹر بیٹے، ریاست کے نائب گرونر اور تلعیم کے کمشبر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست کے گورنر نے سلطان اور حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام مسافروں کے لیے پانچ دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سلطان پچھلے دس سال سے نائجیریا کے ستر ملین مسلمانوں کے روہانی پیشواہ تھے۔ نائجیریا کے صدر اوباسانجو کے ترجمان نے صدر سے اس حادثے کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وہ اس حادثے کی تفتیش کا حکم دے چکے ہیں۔ | اسی بارے میں طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس نائجیریا ٹیلر کو واپس کر رہا ہے26 March, 2006 | آس پاس نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک11 December, 2005 | آس پاس نائجیریا:مذہبی فسادات، 67 ہلاک04 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||