BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 August, 2005, 10:37 GMT 15:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’نائجیریائی رہنما کے گھرپرچھاپہ‘
 
نائجیریا
ابوبکر کے گھر پر چھاپہ گانگریس کے رکن ولیم جیفرسن سے تعلق کے شبہ میں مارا گیا
امریکہ میں ایف بی آئی کے حکام نے نائجیریا کے نائب صدر اتیکو ابوبکر کی میری لینڈ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

تاہم ایف بی آئی کے حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ یہ چھاپہ گانگریس کے رکن ولیم جیفرسن اور اتیکو ابو بکر کے درمیان تعلقات کے شبہ میں مارا گیا ہے۔ چھاپہ تین اگست کومارا گیا تھا۔

گانگریس کے رکن ولیم جیفرسن ایک بڑی کمپنی کو سرمایہ فراہم کرنے پر تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی جائیداد کی بھی چھان بین کی گئی ہے۔

ابو بکر کی جانب سے اس سارے معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جیفیرسن ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور آٹھ سال سے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔ ان کے خلاف ایف بی آئی کی تفتیش کا آغاز ایک بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سے معاہدہ کے بعد کیا گیا تھا۔

ایک اخبار کی رپورٹ کےمطابق جیفیرسن، نایجیریا کے نائب صدر اتیکو ابوبکراور گھانا کےنائب وزیراعظم علیو کاماہامہ کے درمیان تعلقات کا بڑا دلچسپ رخ سامنے آیاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیفیرسن نےجولائی کے وسط میں گھانا کا دورہ کیا۔

ابو بکر ہر سال کچھ ماہ پوٹومک، میری لینڈ میں واقع اپنے مذکورہ گھر میں قیام کرتے ہیں۔

ان کی بیوی جینیفر واشنگٹن میں امریکن یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد