اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
بھارت میں ہم جنس پرستوں کے تعلقات کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد مذہبی انتہا پسندوں کی جکڑ میں آئے ہوئے پاکستانی ہم جنس پرستوں کو بھی حوصلہ ملا ہے۔
کراچی کے ہم جنس پرستوں نے گزشتہ دنوں شہر کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل پر پریڈ بھی کی۔ ہم جنس پرستوں کی نشانی، آٹھ رنگوں والی ٹی شرٹس پہنے ہوئے ان نوجوانوں کی عام لوگ تو شناخت نہیں کر سکے مگر وہ لوگ انہیں دیکھ کر فتح کا نشان بناتے رہے جو انہیں سمجھتے ہیں یا ان کے قریب ہیں۔
حکومت نے گزشتہ دنوں ملک میں ہم جنس پرستوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔ ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے ہم جنس پرستوں کے گروپ سے ملاقات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کن مشکلات سے زندگی گزار رہے ہیں۔
© MMX