|
سلیکی کی رہائی کی اپیل مسترد
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعلی اہلکار جان سلیکی کے اغواکاروں نے اقوام متحدہ سے براہ راست رابطے کو غیر
ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ بلوچ خواتین اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔
بدھ کی شام کوئٹہ میں ایک خبر رساں ادارے آن لائن کو نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر اپنے آپ کو نئی بلوچ تنظیم بلوچ لبریشن یونائئٹڈ فرنٹ کا ترجمان ظاہر کرنے والے شہک بلوچ نے کہا کہ ’بلوچ قومی رہنماؤں کی اپیلیں سر آنکھوں پر لیکن کیا بلوچ قائدین لاپتہ بلوچ مرد اور خواتین کی رہائی اور بازیابی کی ضمانت دے سکتے ہیں؟‘ منگل کو بزرگ بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری اور ان کے صاحبزادے حیر بیار مری اور سابق وزیر اعلی سردار اختر مینگل نے جان سلیکی کو رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔ نواب خیر بخش مری نے یہ اپیل اقوام متحدہ کیے ایک وفد سے ملاقات کے بعد جاری کی تھی جس نے جان سلیکی کو رہا کرانے میں ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔ شہک بلوچ نے اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو لاپتہ خواتین کے فہرست فراہم کی گئی ہے اس میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اس لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فہرست میں درج مقامات پر جا کر چھان بین کر سکتی ہیں جس سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔ شہک بلوچ کے مطابق ’اقوام متحدہ معتبر ادارہ ہے اور مظلوموں کا ساتھ دیتا ہے اس لیے بلوچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی نوٹس لے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔‘ شہک بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی سست روی اور عدم توجہی کے باعث جان سلیکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ جان سلیکی کو دو فروری کو کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ سکیم سے اغوا کیا گیا تھا جس کے کچھ روز بعد ایک نئئ تنظیم بلوچ لبریشن یونائٹڈ فرنٹ نے اغوا کے واقعہ کی زمہ داری قبول کی تھی۔ اس تنظیم نے بعد میں جان سلیکی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں جان سلیکی کہہ رہے تھے کہ وہ بیمار ہیں اور سخت تکلیف میں ہیں اس لیے اقوام متحدہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ |
اسی بارے میں
انجینیئر، بازیابی کے لیے ٹیمیں روانہ29 September, 2008 | پاکستان
’اغواء کاروں کے مطالبات غیرحقیقی‘14 February, 2009 | پاکستان
ایران کے سفارتکار اغوا، محافظ قتل13 November, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||