BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 February, 2009, 14:32 GMT 19:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بلوچستان دھماکہ: چودہ زخمی
 

 
 
 ڈیرہ مراد جمالی دھماکہ تصاویر
اطلاعات ہیں کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر دھماکے سے چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس افسر نظام شاہد درانی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے اوردھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مزدور چوک سے گزر رہی تھی جس سے گاڑی میں سوار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس دھماکہ سے تین عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقامی ہسپتال میں دس زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ ماہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے نواب اکبر بگٹی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے پر کی گئی ہے۔

سرباز بلوچ کے مطابق گزشتہ ماہ کی چودہ تاریخ کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر سوئی میں حملہ کیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد