|
توہین رسالت: چار احمدی گرفتار
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے جنوبی شہر لیہ کی پولیس نے توہین رسالت کے الزام میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے چارلڑکوں کو گرفتار کرلیاہے۔
ان لڑکوں کی عمریں بارہ سے سولہ برس کے درمیان ہیں اور تمام سکول کے طالب علم ہیں۔ ضلع لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کے سب انسپکٹر محمد افضل نے لڑکوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف گاؤں ٹی ڈی اے ایک سو بہّتر کے ایک شخص لیاقت علی نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان لڑکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گاؤں کی مسجد گلزار مدینہ کی لیٹرین میں ایسی تحریر لکھی جو توہین رسالت کے مترادف ہے۔ پولیس کےمطابق اگرچہ مقدمہ میں نامزد لڑکوں کو کسی نے یہ تحریر لکھتے نہیں دیکھا لیکن ان پر شک کیا گیا ہے اور اسی بنیاد پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان لڑکوں کے خلاف دو سو پچانوے سی کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیاگیا۔ تعزیرات پاکستان کے تحت اس جرم کی سزا موت ہے۔ سب انسپکٹر افضل نے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اس نے جماعت احمدیہ کے ان ارکان کو مسجد میں نماز پڑھنے سے منع کیا تھا اور انہیں شک ہے کہ اسی عناد میں ملزموں نے توہین رسالت کی ہے۔ جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے کہا ہے کہ ان کے اراکین کے خلاف مذہب کی بنیاد پر تعصب برتا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں احمدیوں کے خلاف توہین رسالت کے مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ سلیم الدین کے بقول حالیہ مقدمہ بھی تعصب کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور ابھی حتمی طور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس مقدمہ میں ان چار لڑکوں کے علاوہ جماعت احمدیہ کے رکن پچاس سالہ بشیر احمد بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پاکستان کی پارلیمان نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں ایک قانون کے تحت جماعت احمدیہ کے اراکین کو غیر مسلم قرار دیدیا تھا۔ بعد میں ان پر اپنی عبادت گاہوں کو مساجد کہنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ |
اسی بارے میں
آٹھ احمدیوں کا قتل، ملزم بری15 July, 2006 | پاکستان
سیالکوٹ میں احمدیوں پر حملہ25 June, 2006 | پاکستان
سلام کہنے پر دو سال سزا05 June, 2006 | پاکستان
احمدی رپورٹ، منافرت مہم08 March, 2006 | پاکستان
جب احمدیوں کا وجود جرم ٹھہرا07 December, 2005 | پاکستان
احمدی مسجد پر حملہ، آٹھ ہلاک07 October, 2005 | پاکستان
منڈی بہاؤالدین: احمدی مسجد پر حملہ07 October, 2005 | پاکستان
احمدی مسجد پر حملے کی مذمت08 October, 2005 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||