|
کوئٹہ: ہزارہ رہنما کے قتل پر ہڑتال
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں منگل کو ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے قتل کے حوالے سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ شہر میں جناح روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ، عبدالستار روڈ اور علمدار روڈ پر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ شہر کے کچھ علاقوں میں دکانیں کھلی بھی ہوئی ہیں۔ شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور حساس مقامات پر فرنٹیئر کور پولیس اور انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین حسین علی یوسفی کو پیر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا اور ان کی نماز جنازہ منگل کی سہ پہر ادا کی جائے گی اور انہیں مری آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے حسین علی یوسفی کے قتل اور اس کے بعد ہونے والے ہنگاموں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چالیس روز تک سوگ منائے گی جبکہ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومتی اہلکار ان کے پاس افسوس کے لیے نہ آئے۔ ادھر کوئٹہ شہر کے پولیس افسر ہمایوں جوگیزئی نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث افراد سے پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہمایوں جوگیزئی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے اب تک کوئی اہم گرفتاری نہیں ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ ان واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے اور اس بارے میں وہ کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ |
اسی بارے میں
ہزارہ راہنما قتل، ہنگاموں کی مذمت27 January, 2009 | پاکستان
ہزارہ رہنما ہلاک، ہنگامہ آرائی شروع26 January, 2009 | پاکستان
کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان
کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان
کوئٹہ: ڈی ایس پی سمیت چار ہلاک14 January, 2009 | پاکستان
پاک ایران سرحد،پٹڑی پر دھماکہ19 January, 2009 | پاکستان
خضدار میں دھماکہ، متعدد زخمی08 January, 2009 | پاکستان
لائن تباہ، کوئٹہ کو گیس ترسیل متاثر23 January, 2009 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||