|
حادثے میں آٹھ افراد ہلاک
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے میں بدھ کو ایک مسافر وین تین سال قبل زلزلے میں تباہ ہونے والی سڑک کی وجہ سے حادثے کا شکار
ہوگئی جس کی نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسافر وین ایک گاؤں بیڑی چوکی سے مظفرآباد آرہی تھی کہ بٹ درہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دو سو فٹ نیچے گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر چودھری امتیاز کے مطابق ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اُن کے کہنے کے مطابق حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے اور انہیں مظفرآباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ |
اسی بارے میں
کشمیر: باغ میں حادثہ، نو ہلاک03 October, 2008 | پاکستان
کوچ، ٹینکر میں ٹکر، سینتیس ہلاک29 September, 2008 | پاکستان
خیرپور:ٹریفک حادثہ، پندرہ ہلاک16 November, 2008 | پاکستان
باغ میں ٹریفک حادثہ، سات ہلاک19 December, 2008 | پاکستان
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||